لاہور: (دنیا نیوز) ڈنمارک میں مسلمانوں کو آزادی سے جینے کا حق چھینا جانے لگا، نقاب پہننے پر پابندی کے قانون کی منظوری کے بعد خاتون کو سزا سنا دی گئی۔
مقامی میڈیاکے مطابق 28 سالہ نقاب پوش خاتون کا ایک دوسری خاتون سے جھگڑا شروع ہو گیا جو ان کا نقاب اتارنے کی کوشش کر رہی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نقاب پوش خاتون کو گرفتار کر کے جرمانہ عائد کر دیا۔