سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

Last Updated On 18 August,2018 12:59 pm

ممبئی:‌ (ویب ڈیسک) سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ وہ طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد 93 سال کی عمر میں 2 روز قبل چل بسے تھے۔

بھارت کے 3 دفعہ وزیر اعظم رہنے والے اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات کی ادائیگی میں بھارتی سیاسی قیادت سمیت بی جے پی کے کارکنان نے شرکت کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واجپائی کی موت کو ’ذاتی اور ناقابل تلافی نقصان‘ قرار دیا۔

اٹل بہاری واجپائی کو قوت میں لانے والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنماؤں، کانگریس کے رہنما راہول گاندھی، سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت بھوٹان کے بادشاہ اور افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بھی ان کی آخری رسومات کی ادائیگی میں شرکت کی۔ بھارت کے سابق وزیر اعظم کو صندل کی لکڑیوں میں لٹایا گیا جسے ان کی رضاعی بیٹی نے آگ لگائی۔ سابق سیاست دان واجپائی بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر ہوتے ہوئے ان کے مدمقابل اپوزیشن لیڈر بھی رہے۔