ایتھنز :(دنیا نیوز) یونان کے شہر ایتھنز میں ایرانی سفارتخانے پر انتہا پسند گروپ نے حملہ کردیا۔
حملہ آوروں نے گارڈ کو باہر نکالا اور سیکیورٹی روم کے شیشے توڑدیے۔اس کے بعد انہوں نے عمارت پر پتھر برسائے جس سے بلڈنگ کو نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دس کے قریب تھی جن کی تلاش کی جارہی ہے۔
حملے کی ذمہ داری روبی کون گروپ نے قبول کرلی ہے ۔واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا،نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آسکی ہے۔