تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صوبے آہوازمیں فوجی پریڈ کے دوران دہشتگردوں کے حملے میں 24 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہو گئے جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے ایران میں افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں.
ہمسایہ ملک ایران کے صوبے اہواز میں فوجیوں کی پریڈ کی تقریب پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگرد مار ڈالے اور حالات پر قابو پا کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پاکستان نے ایرانی فوجی پریڈ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔