تہران (دنیا نیوز ) ایران نے کہا ہے کہ انہوں نے ملٹری پریڈ پر حملے کے حوالے سے 22 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق پکڑے جانے والے 22 لوگوں کے پاس سے اسلحہ اور کمیونیکیشن کا سامان بھی ملا ہے۔
ملٹری پریڈ حملے کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی نے الزام لگایا تھا کہ خلیج ملک امریکی پشت پناہی سے ایران مخالف عرب گروہوں کو عسکری اور مالی امداد دے رہے ہیں جبکہ امریکا نے جواب میں کہا کہ ایران حملے کی وجوہات اپنے ملک کے اندر تلاش کرے۔