واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونیوالے بھارتی باشندوں کی تعداد میں رواں سال 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔
میکسیکو سے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونیوالے بھارتی باشندوں کی تعداد میں رواں سال 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس 3162 بھارتی باشندوں کو میکسیکو سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش پر امریکی حکام نے گرفتار کیا تھا، رواں سال یہ تعداد 9 ہزار سے زائد ہے۔ یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کا کہنا ہے کہ بھارتی باشندے میکسیکو پہنچ کر سرحد غیر قانونی طور پر عبور کرانے والے گروپس کو فی کس 25 تا 50 ہزار ڈالر دیتے ہیں۔