واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کا کہنا ہےکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی، پاکستان ماضی کو پیچھے چھوڑکر آگے بڑھے۔ امریکا پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم مقام دیتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جان بولٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ بات چیت میں پاکستان کی امداد کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار پر بھی بات ہوئی۔
جان بولٹن کے مطابق مائیک پومپیو کا اسلام آباد کا دورہ بھی اسی سلسلے کا حصہ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر نے کہا کہ امریکا پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم مقام دیتا ہے۔