قاہرہ (نیٹ نیوز )امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کل ہفتے کو مصر کے دورے کے دوران مصری خاتون اول سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے مصر کے تاریخی مقامات بالخصوص اھرام مصر اور ابو الھول کے مجمسے کا بھی دورہ کیا۔
مصر کے تاریخی مقامات کے دورے کےدوران مصری وزیر برائے آثارقدیمہ خالد العنانی، خاتون وزیر سیاحت رانیا المشاط اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
احرام مصر کے دورے کے دوران میلانیا ٹرمپ نے مصر کی قدیم تہذیبی روایات پر حیرت کا اظہار کیا اور وہ اھرام سے بہت متاثر ہوئیں۔
انہوںنے فرعونی لباس میں قاہر میں اوبرا بالیہ رقص بھی پیش کیا۔ بعد ازاں انہیں احرام پینو راما کا دورہ کرایا گیا۔
قاہرہ کے دورے کے دوران میلانیا ٹرمپ نے صدر مصری خاتون اول انتصار السیسی نے انہیں الوداع کیا۔
قبل ازیں انہوں نے صدر السیسی اور ان کی اہلیہ سے بھی ملاقات کی۔
مصر ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی کا کہنا ہے کہ صدرالسیسی نے میلانیا ٹرمپ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات کےفروغ اور باہمی شراکت اضافے پر بات چیت کی۔