نئی دہل: (دنیا نیوز) علی گڑھ یونیورسٹی میں نمائش کے دوران قائد اعظم کی تصاویرلگانے پر بھارتی انتہا پسند پھر بھڑک اٹھے، بھارتی میڈیا نے واویلا مچا دیا۔ انتہا پسندوں اورمیڈیا کے دباؤ پر یونیورسٹی لائبریرین کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
علی گڑہ یونیوسٹی میں گاندھی کے یوم پیدائش پر قائداعظم کی تصاویر کیوں لگائیں؟ بھارتی انتہا پسند پھر آپے سے باہر ہو گئے۔ بھارتی میڈیا پر آ کر پاکستان کے خلاف نفرت کی انتہا کر دی۔
بھارتی مسلمانوں نے ٹائمز ناؤ کے پروگرام میں معاملے کو مسلم دشمنی قرار دیا ہے۔ بھارتی انتہا پسندوں اور بھارتی میڈیا کے دباؤ پر انتظامیہ کو مجبوراً لائبررین کو نوٹس جاری کرنا پڑا ہے۔ جس میں گاندھی کے ساتھ قائداعظم کی تصاویر لگانے پر وضاحت مانگی گئی ہے۔