ہنگری میں عوامی مقامات پر سونا غیر قانونی قرار

Last Updated On 16 October,2018 07:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے لوگوں کو پبلک مقامات پرسونے کی اجازت نا دینا معاشرے کے مفاد میں ہے۔


ہنگری کی پارلیمنٹ نے یہ قانون رواں سال جون میں پہلی بار منظور کیا تھا جس کے تحت سڑکوں پر سونا اب غیر قانونی ہو گیا ہے۔اس سے پہلے سال 2013 میں سڑکوں پر سونے پر جرمانہ عائد کیا جاتا تھا۔ نیا قانون اسی قانون کی ایک سخت شکل ہے۔

اقوام متحدہ نے قانون پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔