مغربی سرحد پر پاکستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے: امریکا

Last Updated On 24 October,2018 08:38 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ مغربی سرحد پر پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، پاکستان طالبان اور حقانی گروپ کیخلاف دوبارہ کارروائی کرے، جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چند ہفتے پہلے پاکستانی قیادت سے ملاقات ہوئی، پاکستان کو واضح کر دیا ہے امریکا کی جنوبی ایشیا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، امید ہے پاکستان کو جو ہدف دیا وہ اسے پورا کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا سعودی عرب جمال خشوگی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، جمال خشوگی کی ہلاکت، حقائق کا پتا چلائیں گے، قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرےمیں لائیں گے۔ انہوں نے کہا تحقیقات سے متعلق دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جمال خشوگی کے معاملے پر کانگریس سے مشاورت کریں گے، قتل میں ملوث افراد کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔