ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا نے غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، بغیر ویزہ داخل ہونے والے10ہزار غیرملکی ہرسال کینیڈا سے نکال دیئے جائیں گے۔
کینیڈا بارڈر سروس ایجنسی کی ایک ای میل سامنے آئی ہے جس کے مطابق حکومت نے ہر سال 10 ہزار تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ رواں سال اب تک 6 ہزار سے زائد غیرملکیوں کو کینیڈا سے نکالا جا چکا ہے۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امیگریشن قوانین پرعمل درآمد یقینی بنائیں گے، کسی کو غیرقانونی طورپر کینیڈا داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔