تہران: (دنیا نیوز) ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارے کوثر کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کر دی ہے۔
ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ نئی امریکی پابندیوں کے باوجود ایران اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ وزیر دفاع عامر ہتامی کہتے ہیں جلد ہی طیاروں کی کمی کو پورا کر کے اسے فضائیہ میں شامل کیا جائے گا۔
کوثر طیارہ جدید ریڈار سسٹم سے لیس ہے جو مکمل طور پر ایران میں تیار کیا گیا ہے۔ طیارے کی رونمائی صدر حسن روحانی نے اگست میں کر دی تھی۔