کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکن صدر سری سینا نے ملک میں جاری بحران کے پیش نظرمعطل پارلیمنٹ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
سری لنکن پارلیمنٹ کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں نئے وزیر اعظم مہیندہ راجاپکش بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں 225 ممبران مہیندہ راجاپکشیا وکرم سنگھ کو وزیر اعظم منتخب کریں گے۔ یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو سری لنکن صدر سری سینا نے وکرم سنگھ کو وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔