کابل: (دنیا نیوز) دارلحکومت کابل میں افغان سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے ایک امریکی فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص افغان نیشنل ڈیفنس فورس کا اہلکار تھا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ آور کو افغان فورسز نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمی امریکی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے جبکہ حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔