کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) کیلیفورنیا فائرنگ واقعے میں 12 ہلاکتوں کے بعد تمام سرکاری عمارتوں پر امریکی پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔ فائرنگ کرنیوالا شخص امریکی نیوی کا سابق اہلکار نکلا.
صدر ٹرمپ کے حکم پر 12 امریکی شہریوں کی ہلاکت پر وائٹ ہاؤس، تمام فوجی اڈوں اور عوامی مقامات پر امریکی پرچم ہفتے کی شام تک سوگ کی علامت کے طور پر سرنگوں رہے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے کی امریکی بحریہ کے سابق اہلکار این ڈیوڈ لانگ کے طور پر شناخت ہوئی ہے۔فائرنگ واقعے کے وقت نائٹ کلب میں مقامی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی کالج نائٹ جاری تھی۔
ادھر واقعہ میں ہلاک سارجنٹ رون ہیلوس کی لاش لینے 50 پولیس گاڑیوں کا قافلہ ہسپتال پہنچا، قافلے کی روانگی کےوقت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، ایف بی آئی حکام کےمطابق ہلاک حملہ آور ڈیوڈ لونگ کی جانب سے فائرنگ کے محرکات جاننے کی کوشش جاری ہے تاہم فائرنگ میں کسی دوسرے شخص کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔