واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی مڈٹرم الیکشن میں اب تک کے نتائج کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو 220اور رپبلکنز کو 193 نشستوں پر کامیابی ملی ہے جس کے بعد وہ صدر ٹرمپ کی قانون سازی پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔
امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان میں برتری حاصل کرلی ہے جبکہ ری پبلیکنز نے سینیٹ میں اپنی اکثریت برقراررکھی ہے ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 219 اور ری پبلیکنز نے 193 نشستیں حاصل کی ہیں ۔اسی طرح سینیٹ میں ری پبلیکنز نے 51 اور ڈیموکریٹس نے 45 نشستیں حاصل کیں۔ڈیموکریٹس نے کولوراڈو، فلوریڈا ، کینساس ، MINNESOTA ، نیویارک، پنسلوانیا اور ورجینیا میں ری پیبلیکنز کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔امریکہ کے صدر نے اپنے ٹویٹ میں ری یپبلیکنز کو سینیٹ میں اکثریت پر مبارک باد دی ہے۔ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ رہنما نینسی پیلوسی نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جماعت ملک کیلئے اپنی برتری کو غیرجانبدارانہ ایجنڈے کیلئے استعمال کرے گی