امریکا میں مڈ ٹرم انتخابات کا طریقہ کار

Last Updated On 06 November,2018 11:41 am

لاہور: (دنیا نیوز) امریکا میں مڈ ٹڑم انتخابات ہر چار سال بعد نومبر میں ہوتے ہیں۔ ان انتخابات کو موجودہ صدر کی مقبولیت کاریفرنڈم بھی کہا جاتا ہے، آئیے جانتے ہیں ان انتخابات کا طریقہ کار کیا ہے۔

امریکا میں مڈ ٹرم انتخابات ہر چار سال بعد نومبر میں ہوتے ہیں اور موجودہ صدر کی مقبولیت کا ریفرنڈ م کہلاتے ہیں کیونکہ مڈٹرم انتخابات صدر کے اقتدار میں آنے کے تقریبا دو سال بعد ہوتے ہیں۔ ان انتخابات سے صدر کی دو سالہ کارکردگی پر عوامی ردعمل کا اندازہ ہوتا ہے۔

مڈ ٹرم انتخابات امریکی مقننہ جسے کانگریس کہا جاتا ہے کے دونوں ایوانوں میں ہوتے ہیں۔ ایوانِ زیریں یا ایوانِ نمائندگان کی تمام نشستوں پر جبکہ ایوان بالا یا سینیٹ کی ایک تہائی نشستوں پر ووٹنگ ہوتی ہے۔

ایوانِ نمائندگان کے اراکین دو سال کے لیے منتخب ہوتے ہیں جبکہ سینیٹ اراکین کی مدت چھ سال ہوتی ہے۔ ان انتخابات میں امریکا کی پچاس میں سے 36ریاستوں اور امریکی زیر انتظام علاقوں کے گورنرز کو بھی منتخب کیا جاتا ہے۔