واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چاہوں تو ایرانی تیل کی فروخت صفر کر دوں لیکن توانائی کے بحران سے بچنے کے لیے امریکا ایرانی تیل کی فروخت پر پابندیاں آہستہ آہستہ لگائےگا۔
ایران پر فوری پابندیوں سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ روکنے کے لیے ایران پر پابندیاں آہستہ آہستہ لگائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہیں تو ایران کی فروخت صفر کر سکتے ہیں۔ ایسا ایران کے لیے نہیں بلکہ عالمی منڈی میں برے اثرات کی وجہ سے کرنا پڑے گا۔
ادھر برطانیہ، جرمنی اور فرانس اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہوں نے ایک مشترکہ بیان میں امریکا کی طرف سے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کے اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی بزنسز کی پابندیوں کے باوجود کام جاری رکھنے میں مدد کریں گے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ ان اقتصادی پابندیوں کو توڑیں گے۔