صنعاء: (دنیا نیوز) یمن میں حوثیوں کے زیر قبضہ شہر حدیدہ میں شدید لڑائی جاری ہے، ایک ہفتے کے دوران دو سو افراد ہلاک ہو گئے۔
یمنی فوج نے حدیدہ بندرگاہ کی جانب پیش قدمی کی ہے۔ اتحادی فوج نے لڑاکا طیاروں اوراپاچی ہیلی کاپٹرز کے ساتھ شہر کا محاصرہ کر لیا۔ ایک ہفتے سے جاری لڑائی میں اب تک دو سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے راستہ دینے کی اپیل کی ہے۔ یمنی فوج اور حوثیوں کی لڑائی میں اب تک 10 ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔