امرتسر: (دنیا نیوز) بھارت میں اقلیتوں پر ظلم وستم کا سلسلہ جاری، امرتسر میں سکھ برادری کے اجتماع میں انتہا پسندوں نے گرنیٖڈ پھینک دیا جس سے تین افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔
مودی سرکار میں اقلیتیں غیر محفوظ، بھارتی شہر امرتسر میں سکھ برادری کے مذہبی اجتماع پر گرنیڈ سے حملہ، 3 افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے، حملے کے وقت دو سو سے زائد افراد شریک تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔
یاد رہے کہ بھارت میں سکھ برادری پر سرکاری سرپرستی میں آپریشن بلیو سٹار جیسے مظالم بھی ڈھائے جا چکے ہیں۔