نیو دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آنے والے سمندری طوفان گاجا سے ہلاکتوں کی تعداد پینتالیس تک جا پہنچی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث مختلف حادثات میں سات سو مویشی ہلاک جبکہ اسی ہزار سے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
طوفانی ہواؤں کے سبب ایک لاکھ سات ہزار سے زائد درخت اکھڑ گئے۔ بیشتر علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کیلئے چار سو ترانوے ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ تامل ناڈو کی حکومت نے ہلاک افراد کے اہلخانہ کیلئے دس دس لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے پچیس پچیس ہزار روپے کا اعلان کیا ہے۔