روس نے یوکرائن کے 24 فوجیوں کو 2 ماہ قید کی سزا سنا دی

Last Updated On 28 November,2018 06:47 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روس اور یوکرائن کا سمندری تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ روس نے یوکرائن کے 24 فوجیوں کو دو ماہ کی سزا سنا دی۔ امریکی صدر کا کہنا ہے وہ جی 20 اجلاس میں روسی صدر کے ساتھ ممکنہ ملاقات منسوخ کر سکتے ہیں۔ یوکرائن کے صدر کا کہنا ہے روس کے ساتھ مکمل جنگ بھی ہو سکتی ہے۔

روس اور یوکرین میں کشیدگی جاری ہے، امریکا اور روس بھی آمنے سامنے آ گئے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے وہ جی 20 اجلاس میں روسی صدر کے ساتھ ممکنہ ملاقات منسوخ کر سکتے ہیں۔ ادھر روس کی عدالت نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر یوکرائن کے 24 فوجیوں کو دوماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔

یوکرائن کے صدر نے خبردار کیا ہے کہ روس کے ساتھ ایک مکمل جنگ بھی ہو سکتی ہے، روس کا کہنا ہےکہ مارشل لا کا اقدام تنازعے کو بڑھاوا دے گا۔