کابل: (دنیا نیوز) افغان صوبے ہلمند میں فضائی حملے میں 30 شہریوں سمیت 16طالبان مارے گئے۔
گورنر ہلمند نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملہ ضلع گرمسر میں طالبان کے اجتماع پر کیا گیا جبکہ مقامی رہائشیوں کے مطابق حملہ گزشتہ رات نو بجے کیا گیا جب طالبان کی گاڑی ایک گھر کے قریب کھڑی تھی، حملے کے وقت گھر میں 30 افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے مارے گئے جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔