سڈنی: (دنیا نیوز) چارٹر طیارہ تسمانیا کے شہر دیون پورٹ سے کنگ لینڈ جارہا تھا کہ پائلٹ جہاز کے کاک پِٹ میں سو گیا جس کی وجہ سے جہاز اپنی منزل سے تقریباً 50 کلو میٹر دور چلا گیا۔
برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق چارٹر ڈ طیارے کی ایک فلائیٹ اپنے لینڈنگ پوائنٹ سے تقریباً 50 کلومیٹر آگے نکل گئی کیونکہ جہاز کا پائلٹ مبینہ طور پر کاک پٹ میں سو گیا تھا۔ آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نوعیت کے اس عجیب واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ فلائیٹ ٹریکنگ کے ڈیٹا کے مطابق فلائیٹ کیوری ٹاؤن کے مقام پر اتری جو اپنی منزل سے50 کلو میٹر سے دور نکل آئی تھی۔