تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سرحدی صوبے کرمان شاہ میں چھ اعشاریہ تین شدت کے زلزلے نے خوف وہراس پھیلا دیا، بھاگ دوڑ کے باعث 500 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ایرانی شہر سرپل ذھاب سے 20 کلومیٹر دور تھا جس کے جھٹکے عراق اور کویت میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ تیزی سے گھروں سے بھاگ نکلے، جس کے دوران 500 افراد زخمی ہو گئے۔ ایران کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔