استبول: (دنیا نیوز) ترکی کا فوجی ہیلی کاپٹر استنبول کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں چار فوجی جاں بحق ہو گئے۔
ترک حکام کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔ ترک وزیرِ دفاع نے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا۔ امدادی کارکنوں نے حادثے کی جگہ سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ اٹھا لیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔