فٹبال میچ میں سیٹی کے بجائے ریفری کا فائر

Last Updated On 26 November,2018 05:21 pm

صنعا: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کے یمنی صارفین کی جانب سے ایک وڈیو کلپ گردش میں آیا ہے جس میں فٹبال میچ کا ریفری سیٹی کے بجائے کلاشنکوف استعمال کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ وہ روایتی سیٹی بجانے کے بدلے ہوائی فائر کرتا ہے۔

دہشت پھیلانے دینے والی اس وڈیو میں یمن کے صوبے شبوہ کے ایک گاؤں میں فٹبال کے میچ کی نگرانی کرنے والے ریفری کو کلاشنکوف تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ریفری کھلاڑیوں کی غلطیوں اور فاؤل پلے پر عام ریفریز کی طرح سیٹی نہیں بجا رہا بلکہ اپنی بندوق سے گولی چلاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔


وڈیو کلپ پر یمنی حلقوں کی جانب سے ملے جلے ردود عمل سامنے آئے ہیں۔ بعض لوگوں نے اس کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے جب کہ دیگر کا کہنا ہے کہ یہ ہتھیار کا سراسر بے جا استعمال ہے۔