پورٹ لینڈ: (دنیا نیوز) امریکی ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں چوروں نے شیشے کے بکتر بند ڈبے سے لاکھوں ڈالر مالیتی ہیرے کا تاج چرا لیا، ماہرین نے ہیرے الگ کر کے فروخت کئے جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
پورٹ لینڈ میں چوروں نے ہیروں سے جڑا شاہی تاج چرا لیا، یہ تاج ڈچز آف پورٹ لینڈ ویویفریڈ نے شاہ ایڈورڈ ششم کی تاج پوشی کے موقع پر پہنا تھا۔ سونے چاندی اور ہیروں سے جڑے اس تاج کو الگ الگ کر کے فروخت کیے جانے کا خدشہ ہے، پولیس نے چوری کی اس واردات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔