لاہور: (روزنامہ دنیا) یہ کوئی عام بات نہیں کہ ایک شخص کی گہری دوستی کسی انسان سے نہیں بلکہ بھینس سے ہو جائے لیکن سورت پایوکیٹ نامی ایک کسان نے ایسی دلچسپ مثال بھی قائم کر دی۔
رپورٹ کے مطابق 34 سالہ کسان نے بتایا اسے اس بھینس کا خیال رکھنے کی ذمہ داری دی گئی جس کیلئے اسے پیسے بھی ملتے ہیں تاہم آہستہ آہستہ یہ خیال گہری دوستی میں تبدیل ہو گیا۔
اس بھینس کا نام تھونگ خھام رکھا گیا ہے گزرتے وقت کیساتھ سورت نے تھونگ کیساتھ اپنی سیلفیز بھی فیس بک پر شیئر کرنا شروع کر دیں۔ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتے ہی سورت اور تھونگ تھائی لینڈ میں انٹرنیٹ سٹار بن گئے۔ کسان کی پوسٹ اب تک 32 ہزار مرتبہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جا چکی ہے۔