بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صرف 11 سال کی عمر میں جس بچے کا قد اتنی تیزی سے بڑھ رہا ہے اس کی قامت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
اس بچی کا تعلق چین کے صوبے جینان سے ہے، زینگ زایو نامی یہ بچی چھٹی جماعت کی طالبہ ہے۔ اس بچی کے والدین باسکٹ بال کے کھلاڑی رہ چکے ہیں اور دونوں کا قد لگ بھگ چھ فٹ ہے۔
چینی ڈاکٹروں نے زینگ زایو کے قد میں اضافہ کو موروثی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی عمر میں جس بچے کا قد 6 فٹ سے تجاوز کر جائے اس کی قامت میں مزید اضافے کا ہی امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطاب زینگ زایو کا پہلی جماعت میں قد پانچ فٹ تک پہنچ چکا تھا۔