لاہور: (روزنامہ دنیا) کینسر سے صحت یابی کے بعد مریض نے اپنے سرجن اور ہسپتال کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منفرد طریقہ اپنا کر سب کے دل جیت لئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن کا نوجوان شہری نینو سرگیئرو بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھا، 42 سالہ سرجن کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم طویل آپریشن کے بعد کینسر کو آنت سے نکالنے میں کامیاب ہو گئی، پر عزم نوجوان نے ایک بار پھر زندگی ملنے کو سرجن کی مرہون منت قرار دیتے ہوئے اپنی پیٹھ پر سرجن اور ہسپتال کا ٹیٹو بنوا لیا۔
پیٹھ پر بنے ان ٹیٹوز کے ساتھ سرجن کی تصویر نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر لی۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سرجن کو انوکھا تحفہ دینا چاہتا تھا جو اب تک کسی مریض نے اپنے معالج کو نہ دیا ہو۔