لاہور: (روزنامہ دنیا) دس سالہ چینی بچی باکسنگ سٹار بن گئی، بچی اپنے حریفوں پر ایسے مکے برساتی ہے کہ دیکھنے والے بھی ننھی باکسر کی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے۔
رپورٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی 10سالہ یانگ میو نامی بچی نہ صر ف باکسنگ کی شوقین ہے بلکہ جمناسٹک کے کمالات بھی خوب دکھاتی ہے۔ وہ باکسنگ کے کئی مقابلے اپنے نام کر چکی ہے اور ایک ماہر باکسر بننے کیلئے اپنے والد اور ٹرینر سے باقاعدہ تربیت بھی لیتی ہے۔
جمناسٹک میں اپنی مہارت دکھاتے ہوئے کسی کو یہ نہیں لگتا کہ یہ انسان ہے بلکہ ربڑ کی گڑیا دکھائی دیتی ہے جو اپنے جسم کو ایسے موڑتی ہے کہ دیکھنے والے دیاد دیئے بنا نہیں رہ پاتے۔