لاہور: (روزنامہ دنیا) کہتے ہیں دوستی ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے جس سے انسان ہی نہیں جانور بھی خوب واقف ہیں اور مرتے دم تک نبھاتے بھی ہیں۔
تصویر میں نظر آنیوالے اس ریچھ کو ہی دیکھ لیں جو انسانو ں کا ہی انداز اپنا کر اپنے مالک کو گلے لگا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو سے تعلق رکھنے والا یوری پینٹلنکو نامی شخص اپنے ریچھ سٹیپن اور اسکے بچے سمیون کا بےحد خیال رکھتا ہے۔ دوسری جانب ریچھ بھی اپنے مالک سے بیحد محبت کرتا ہے یوں مالک سے محبت کا اظہار کرتے ریچھ کے انداز پر جہاں دیکھنے والے حیران ہوئے وہیں انوکھی دوستی سے بھرپور یہ تصویر اور اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہے۔