کابل: (دنیا نیوز) افغان صوبے فرح میں پولیس قافلے پر حملے میں 22 اہلکار جاں بحق، چار زخمی ہو گئے۔
حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے، حکام کے مطابق قافلہ نئے ڈسٹرکٹ پولیس چیف کے لیے رکھی گئی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہا تھا کہ طالبان نے گھات لگا کر حملہ کر دیا، حملے میں بائیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار زخمیوں میں افغان صوبے فرح کے ڈپٹی چیف بھی شامل ہیں۔