افغان صدر کا طالبان سے مذاکرات کیلئے کمیشن کے قیام کا اعلان

Last Updated On 28 November,2018 10:03 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان صدر نے طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔ جنیوا میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے آئین کی پاسداری سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

افغان صدر اشرف غنی نے جنیوا میں بین الاقومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے 12رکنی کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔

اشرف غنی کا کہنا ہے طالبان سے براہ راست بات چیت میں افغانستان کے آئین کی پاسداری سمیت کئی معاملات پر غور کیا جائے گا۔ افغان صدر نے مذاکراتی کمیشن میں خواتین کو بھی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سربراہی صدر کے چیف آف اسٹاف عبد السلام رحیمی کریں گے۔