سمندری طوفان ڈیانا نے برطانیہ اور آئر لینڈ کا رخ کر لیا

Last Updated On 28 November,2018 10:06 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ اور آئرلینڈ کے ساحلی علاقے طوفان کی زد میں آ گئے ہیں۔

تیز ہواؤں کی وجہ سے بلند لہریں ساحل سے ٹکرانے لگیں۔ محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشیں اور 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم جمعرات تک طوفان کی شدت میں کمی آ جائے گی۔