واشنگٹن: (دنیا نیوز) ڈیموکریٹک پارٹی نے نینسی پلوسی کو ایوان نمائندگا ن میں سپیکر کیلئے نامزد کردیا، کسی ڈیموکریٹ رکن نے خفیہ رائے شماری میں نینسی پلوسی کی مخالفت نہیں کی۔
امریکی ایوان نمائندگان میں سپیکر کے لیے انتخاب جنوری میں ہوگا جس کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نینسی پلوسی کو سپیکر نامزد کردیا گیا ہے۔ وہ پہلے بھی سپیکر رہ چکی ہیں۔
نینسی پلوسی ڈیموکریٹ پارٹی کی منجھی ہوئی سیاستدان اور اس سے قبل وزیرکے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں، ڈیموکریٹک پارٹی نے حالیہ مڈٹرم انتخابات میں ایوان نمائندگان میں حکمران پارٹی سے اکثریت چھین لی تھی۔