راملہ : (دنیا نیوز) مغربی کنارے میں ایک بار کشیدگی، صیہونی فورسز نےراملہ شہر کو ملٹری زون قرار دے دیا، 24 گھنٹوں میں چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔
مغربی کنارے میں فائرنگ سے دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل پاگل ہو گیا۔ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرتے ہوئے چار فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا جبکہ جھڑپوں میں 69 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
صہیونی فورسز راملہ شہر میں داخل ہو گئی ہیں جبکہ شہر کو ملٹری زون قرار دے دیا گیا ہے جس سے حالات مزید کشیدہ ہونے کاخدشہ ہے۔ ادھر اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے سے بھی روک دیا۔