کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکن وزیراعظم اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں، بیٹے نے تصدیق کر دی، صدر سری سینا نے "وکرم سنگھا" کو برطرف کر کے راجا پاکسے کو وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔
سری لنکا میں جاری آئینی بحران خاتمے کے قریب ہے، متنازع وزیر اعظم مہندر راجا پاکسے نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا، انکے بیٹے نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی استحکام کے پیش نظر ہفتے کو اپنا عہدہ چھوڑ جائیں گے۔ صدر مائی تھری پالا سری سینا نے 26 اکتوبر کو"وکرم سنگھا" کو برطرف کر کے راجا پاکسے کو وزیر اعظم نامزد کیا تھا، وہ پارلیمنٹ سےاعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے۔
سری لنکا کی سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں راجا پاکسے کو وزیر اعظم کے اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔