ترکی میں ٹرین حادثہ، 9 افراد ہلاک، 86 زخمی

Last Updated On 13 December,2018 09:11 pm

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی کے دارالحکومت میں ٹرین حادثے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 86 زخمی ہو گئے۔

ترک میڈیا کے مطابق تیز رفتار مسافر ٹرین اسٹیشن پر پہلے سے کھڑے انجن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ نے جائے وقوع کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے حادثے میں 9 مسافروں کی ہلاکت اور 86 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ ترک حکام کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق حادثے کے وقت مسافر ٹرین میں 206 مسافر سوار تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں ٹرین کے تین ڈرائیور اور ایک جرمن باشندے سمیت چھ مسافر شامل ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں ریلوے کے تین ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس جون میں بھی ترکی میں پیش حادثہ رونما ہوا تھا جس میں 24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔