یمن مذاکرات: حکومت اور باغیوں کا حُدیدہ میں جنگ بندی پر اتفاق

Last Updated On 13 December,2018 07:45 pm

صنعا: (دنیا نیوز) یمن مذاکرات میں بڑی پیش رفت، حکومت اور باغیوں کا ساحلی شہر حُدیدہ میں جنگ بندی پر اتفاق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ خود شہر میں امن و امان کی برقراری کی نگرانی کرے گی۔

یمن مذاکرات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت اور باغیوں نے مذاکرات کے بعد ساحلی شہر حُدیدہ میں جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ہم خود شہر میں امن و امان کی برقراری کی نگرانی کریں گے۔

سیکرٹری جنرل اینٹونیو گویٹیرس نے مزید بتایا کہ دونوں فریقوں نے قیدیوں کے تبادلہ کا طریقہ کار طے کر لیا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں یمنی خاندان اپنے پیاروں سے مل سکیں گے۔

یمن مذاکرا ت کا اگلا دور جنوری کے آخر میں ہوگا جس میں فریقین کے مابین مزید پیش رفت کا امکان ہے۔