واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے افریقہ میں جاری امن مشن سے نکلنے کا عندیہ دے دیا، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرجان بولٹن کا کہنا ہے امریکا کو چاہیے کہ افریقہ میں جاری اقوام متحدہ کے امن مشن سے نکل جائے۔
افریقہ پر امریکی پالیسی پر اپنے خطاب میں جان بولٹن نے کہا کہ افریقہ میں جاری امن مشن سے خاطر خواہ ثمرات حاصل نہیں ہو رہے، ہمارا مقصد تنازعات کو حل کرنا ہونا چاہیے نہ کہ انہیں مسلسل جمود میں رکھنا، ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو صرف مؤ ثر آپریشن کا ہی ساتھ دینا چاہیے۔