آسٹریلیا کو مقبوضہ بیت المقدس کو تقسیم کرانے کا حق حاصل نہیں: مہاتیر محمد

Last Updated On 16 December,2018 09:46 pm

جکارتہ: (دنیا نیوز) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتر محمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو کوئی حق نہیں وہ مقبوضہ بیت المقدس کو تقسیم کرائے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتر محمد نے کہا ہے کہ کسی دوسرے ملک کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ اپنی مرضی دوسرے ملک پر مسلط کرے۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ یہ قابلِ قبول نہیں ہے امریکا کے بعد آسٹریلیا نے بھی مغربی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔