نئی دہلی: (دنیا نیوز) سکھ مخالف فسادات کیس میں دلی ہائی کورٹ نے کانگریس رہنماء سجن کمار، کیپٹن بھگمال اور چند دیگر افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ بھارتی حکومت کی سرپرستی میں آپریشن بلیو اسٹار میں تقریباً 3 ہزار سکھوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔
1984ء میں بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والے آپریشن بلیو اسٹار کیس میں دلی ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا، کانگرس رہنماء سجن کمار کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
سجن کمار کے علاوہ کیپٹن بھگمال، گرداری لال اور سابق کانگرس کونسلر بلون کھوکھرکو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی، عدالت نے سجن کمار کو 31 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔
آپریشن بلیو اسٹار کے وقت سجن کمار حکمران جماعت کانگرس کے رکن تھے۔ خیال رہے کہ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے اپنے سکھ محافظوں نے قتل کر دیا تھا جس کے بعد ہونے والے فسادات میں تین ہزار سے زیادہ سکھ مارے گئے تھے۔