روس: دھماکے کے 35 گھنٹوں بعد ملبے سے گیارہ ماہ کا بچہ زندہ برآمد

Last Updated On 02 January,2019 05:11 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روس میں گیس دھماکے میں عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ ریسکیو کارکنوں نے 35 گھنٹوں کی محنت سے 11 ماہ کا بچہ زندہ بچا لیا۔ ہنگامی مدد کرنے والے ادارے نے اس واقعہ کو ایک معجزہ قرار دیا ہے۔ دھماکے میں نو افراد ہلاک ہو گئے۔

روس کے شہر میگنی ٹوگورسک Magnitogors میں گیس دھماکے سے عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ ریسکیو کارکنوں نے 35 گھنٹوں کی محنت سے 11 ماہ کا بچہ زندہ بچا لیا۔ بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ بچے کی ماں بھی زندہ بچ گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق بچے کے سر اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں ہیں جبکہ بچے کا نام آئیون Ivan بتا جا رہا ہے۔

نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے کھلی فضا میں 35 گھنٹوں تک ایک نوزائیدہ بچے کے زندہ رہنے کو ایمرجینسی اہل کاروں نے ایک معجزہ قرار دیا ہے۔

اپارٹمنٹ بلڈنگ میں دھماکے کا سبب گیس کا اخراج بتایا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔