کابل:(ویب ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندھار اور فریاب میں الگ الگ واقعات میں افغان سرحدی پولیس فورس کے پندرہ اور انتیس طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔
صوبہ قندھار کے علاقے سپن بولدک میں طالبان کے رات گئے سیکورٹی ناکے پرحملے میں پندرہ سیکورٹی اہلکارہلاک اور سات زخمی ہوگئے ۔افغان سیکورٹی فورسز کے مطابق جھڑپ میں سولہ طالبان ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ۔ادھر شمالی صوبے فریاب میں سیکورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں تیرہ طالبان ہلاک ہوئے ۔کارروائی کے دوران، جو اسپیشل فورس یونٹس نے ضلع ALMAR میں طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی، دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ہتھیاروں کی کھیپ کو بھی تباہ کردیاگیا ۔