سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر کے دو سابق کٹھ پتلی وزرا اعلی مودی سرکار پر برس پڑے، فاروق عبداللہ کہتے ہیں بھارتی کبھی کشمیریوں پر بھروسہ نہیں کریں گے۔ دوسری جانب محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جنگ کی بات ان پڑھ اورگوار ہی کرسکتے ہیں۔
فاروق عبد اللہ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں نیوز اینکر پر برس پڑے، ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارتی کبھی بھی کشمیریوں پر بھروسہ نہیں کرسکتے کیوں کہ وہ مسلمان ہیں۔
دوسری جانب جموں کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ آجکل کے زمانے میں جنگ کی بات ان پڑھ اورگوارکرسکتے ہیں،کوئی بھی سمجھدار ملک اس وقت اپنی قوم کو جنگ میں نہیں جھونکے گا۔