سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید 8 پاکستانیوں کی نیوزی لینڈ میں تدفین

Last Updated On 22 March,2019 10:13 am

کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) کرائسٹ چرچ کی مساجد میں حملے کو ایک ہفتہ ہوگیا، 8 پاکستانیوں سمیت 27 افراد کی تدفین کر دی گئی، نویں شہید اریب کی میت پاکستانی لائی جائے گی۔

کرائسٹ چرچ مساجد کے شہدا کی تدفین کا سلسلہ جاری ہے۔ لنوڈ کے میموریل پارک قبرستان میں پاکستانی شہری نعیم راشد سمیت دیگر افراد کی تدفین کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، نویں شہید اریب کی میت پاکستانی لائی جائے گی۔ نیوزی لینڈ کے شہری منفرد انداز میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

لندن میں بھی سیکڑوں افراد جمع ہوئے اور شمعیں جلائیں۔ ولنگٹن کے مانا کالج میں طلبا نے دائرہ بنا کرایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، دیگر طلبا نے ہاکا پیش کیا۔ نیوزی لینڈ کے معروف اخبار نے فرنٹ پیج پر سلام اور شہدا کے نام لکھ کر مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مساجد میں حملے کے 29 زخمی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
 

Advertisement