ترکی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز

Last Updated On 31 March,2019 07:06 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا۔ شہری میئر، مجلس ارکان اور کونسلروں کا انتخاب کریں گے۔

 

ترکی میں بلدیاتی انتخابات کےلیے ووٹنگ جاری ہے۔ اکیاسی صوبوں میں پانچ کروڑ ستر لاکھ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق سات بجے شروع ہوئی جو چار بجے تک ختم ہو گی۔

ترکی کے شہری مئیر، میونسپل مئیر اور کونسل ممبر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ انتخابات میں بارہ سیاسی جماعتیں میدان میں ہیں۔